10930 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 10930
Hadith in Arabic
۔ (۱۰۹۳۰)۔ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ سَمُرَۃَ قَالَ: جَائَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ إِلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِأَلْفِ دِینَارٍ فِی ثَوْبِہِ حِینَ جَہَّزَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جَیْشَ الْعُسْرَۃِ، قَالَ: فَصَبَّہَا فِی حِجْرِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَجَعَلَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُقَلِّبُہَا بِیَدِہِ، وَیَقُولُ: ((مَا ضَرَّ ابْنَ عَفَّانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ الْیَوْمِ۔)) یُرَدِّدُہَا مِرَارًا۔ (مسند احمد: ۲۰۹۰۶)
Hadith in Urdu
سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جیش العسرۃیعنی غزوۂ تبوک کی مدد کے لیے صحابہ کرام سے اپیل کی تو سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ ایک ہزار دینار ایک کپڑے میں ڈال کر لائے اور ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جھولی میں ڈھیر کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے ہاتھوں میں ان دیناروں کو الٹتے پلٹتے اور فرماتے: آج کے بعد عثمان جو کام بھی کرے، اسے کوئی نقصان نہیں ہو گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات کو بار بار دہرایا۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۰۹۳۰) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ الترمذی: ۳۷۰۱ (انظر: ۲۰۶۳۰)