10911 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 10911

Hadith in Arabic

۔ (۱۰۹۱۱)۔ عَنْ اَبِی نَجِیْحٍ السُّلَمِیِّ قَالَ: حَاصَرْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حِصْنَ الْطَائِفِ اَوْ قَصْرَ الطَّائِفِ، فَقَالَ: ((مَنْ بَلَغَ بِسَہْمٍ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ فَلَہٗدَرَجَۃٌ فِی الْجَنَّۃِ۔)) فَبَلَغْتُ یَوْمَئِذٍ سِتَّۃَعَشَرَ سَہْمًا، ((وَمَنْ رَمٰی بِسَہْمٍ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ فَہُوَ لَہٗعِدْلُمُحَرَّرٍ،وَمَنْاَصَابَہٗشَیْبٌ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ عَزَّوَجَلَّ فَہُوَ لَہٗنُوْرٌیَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۹۶۴۸)

Hadith in Urdu

سیدنا ابونجیح سلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی معیت میں طائف کے قلعہ یا محل کا محاصرہ کیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ کی راہ میں ایک تیر چلایا، اسے جنت میں ایک درجہ ملے گا۔ چنانچہ میں نے اس دن سولہ تیر چلائے۔آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مزید فرمایا: اور جس نے اللہ کی راہ میں دشمن کو تیر مارا، اسے ایک غلام یا لونڈی آزاد کرنے کے برابر ثواب ہو گا اور جو آدمی اللہ کی راہ میں بوڑھا ہو گیا تو بڑھاپے کییہ سفیدی قیامت کے دن اس کے لیے نور کا سبب ہو گی۔

Hadith in English

.

Previous

No.10911 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۰۹۱۱) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ مطولا ومختصرا ابوداود: ۳۹۶۵، والترمذی: ۱۶۳۸، والنسائی: ۶/ ۲۶ (انظر: ۱۹۴۲۹)