10879 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 10879

Hadith in Arabic

۔ (۱۰۸۷۹)۔ (وَعَنْہٗ اَیْضًا) قَالَ: لَمَّا افْتَتَحَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَکَّۃَ، قُلْتُ: لَأَلْبَسَنَّ ثِیَابِی، وَکَانَ دَارِی عَلَی الطَّرِیقِ، فَلَأَنْظُرَنَّ مَا یَصْنَعُ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَانْطَلَقْتُ فَوَافَقْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدْ خَرَجَ مِنَ الْکَعْبَۃِ وَأَصْحَابُہُ، قَدِ اسْتَلَمُوا الْبَیْتَ مِنَ الْبَابِ إِلَی الْحَطِیمِ، وَقَدْ وَضَعُوا خُدُودَہُمْ عَلَی الْبَیْتِ، وَرَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَسْطَہُمْ، فَقُلْتُ لِعُمَرَ: کَیْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حِینَ دَخَلَ الْکَعْبَۃَ؟ قَالَ: صَلّٰی رَکْعَتَیْنِ۔ (مسند احمد: ۱۵۶۳۸)

Hadith in Urdu

سیدنا عبدالرحمن بن صفوان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جب مکہ مکرمہ کو فتح کیا تو میں نے کہا کہ میں لباس پہن لوں، میرا گھر راستہ ہی میں تھا، اور میں جا کر دیکھوں کہ اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آج کیا کچھ کرتے ہیں؟ جب میں وہاں پہنچا تو میں نے دیکھا کہ اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کعبہ سے باہر آچکے تھے اور صحابہ کرام باب کعبہ سے حطیم تک کعبہ کے ساتھ لپٹے اور چمٹے ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے رخسار بیت اللہ کے ساتھ لگا رکھے تھے اور رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بھی انہی کے درمیان تھے، میں نے سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے دریافت کیا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کعبہ کے اندر کیا کام سر انجام دیا ہے؟ انہوں نے بتلایا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وہاں دو رکعت نماز ادا کی۔

Hadith in English

.

Previous

No.10879 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status ضعیف
  • Takhreej (۱۰۸۷۹) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف یزید بن ابی زیاد القرشی الھاشمی، أخرجہ ابوداود: ۲۰۲۶ (انظر: ۱۵۵۵۳)