10860 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 10860

Hadith in Arabic

۔ (۱۰۸۶۰)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَمَّا قَدِمَ مَکَّۃَ أَبٰی أَنْ یَدْخُلَ الْبَیْتَ وَفِیہِ الْآلِہَۃُ، فَأَمَرَ بِہَا فَأُخْرِجَتْ فَأَخْرَجَ صُورَۃَ إِبْرَاہِیمَ وَإِسْمَاعِیلَ عَلَیْہِمَا السَّلَام فِی أَیْدِیہِمَا الْأَزْلَامُ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ((قَاتَلَہُمُ اللّٰہُ أَمَا وَاللّٰہِ لَقَدْ عَلِمُوا مَا اقْتَسَمَا بِہَا قَطُّ۔)) قَالَ: ثُمَّ دَخَلَ الْبَیْتَ فَکَبَّرَ فِی نَوَاحِی الْبَیْتِ وَخَرَجَ، وَلَمْ یُصَلِّ فِی الْبَیْتِ۔ (مسند احمد: ۳۰۹۳)

Hadith in Urdu

سیدنا عبداللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب مکہ مکرمہ تشریف لائے تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بتوں کی موجودگی کی وجہ سے بیت اللہ میں داخل ہونے سے انکار کر دیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو باہر نکال دینے کا حکم دیا، چنانچہ ان کو باہر نکال دیا گیا، ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام کی مورتیوں کے ہاتھوں میں قسمت آزمائی والے تیر پکڑائے گئے تھے،رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ ان لوگوں کو تباہ کرے، اللہ کی قسم ہے کہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ یہ ان دونوں نے کبھی تیروں سے فال نہیں نکالی، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیت اللہ کے اندر تشریف لے گئے، اس کے سارے کونوں میں تکبیرات کہیںاور پھر باہر تشریف لے آئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کعبہ میں نماز نہیں پڑھی تھی۔

Hadith in English

.

Previous

No.10860 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۰۸۶۰) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۲۸۸ (انظر: ۳۰۹۳)