10850 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 10850
Hadith in Arabic
۔ (۱۰۸۵۰)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: ثُمَّ مَضٰی رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِسَفَرِہِ، وَاسْتَخْلَفَ عَلَی الْمَدِینَۃِ أَبَا رُہْمٍ کُلْثُومَ بْنَ حُصَیْنِ بْنِ عُتْبَۃَ بْنِ خَلَفٍ الْغِفَارِیَّ، وَخَرَجَ لِعَشْرٍ مَضَیْنَ مِنْ رَمَضَانَ، فَصَامَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَصَامَ النَّاسُ مَعَہُ، حَتّٰی إِذَا کَانَ بِالْکَدِیدِ مَائٍ بَیْنَ عُسْفَانَ وَأَمْجٍ أَفْطَرَ، ثُمَّ مَضٰی حَتّٰی نَزَلَ بِمَرِّ الظَّہْرَانِ فِی عَشَرَۃِ آلَافٍ مِنَ الْمُسْلِمِینَ۔ (مسند احمد: ۲۳۹۲)
Hadith in Urdu
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر پر روانہ ہو گئے اور مدینہ منورہ میں سیدنا ابو رُھم کلثوم بن حصین غفاری رضی اللہ عنہ کو اپنا نائب مقرر کر گئے، آپ نے دس رمضان کو سفر شروع کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سب صحابہ نے روزہ رکھا ہوا تھا،جب عسفان اور امج کے درمیان کدید کے مقام پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے روزہ افطار کر لیا، اس کے بعد چل کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مرالظہران میں جا کر ٹھہرے، دس ہزار مسلمان آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہم سفر تھے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۰۸۵۰) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ البیھقی: ۹/ ۴۰ (انظر: ۲۳۹۲)