10820 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 10820

Hadith in Arabic

۔ (۱۰۸۲۰)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ امْرَأَۃً مِنَ الْیَہُودِ أَہْدَتْ لِرَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم شَاۃً مَسْمُومَۃً، فَأَرْسَلَ إِلَیْہَا فَقَالَ: ((مَا حَمَلَکِ عَلٰی مَا صَنَعْتِ؟)) قَالَتْ: أَحْبَبْتُ أَوْ أَرَدْتُ إِنْ کُنْتَ نَبِیًّا فَإِنَّ اللّٰہَ سَیُطْلِعُکَ عَلَیْہِ، وَإِنْ لَمْ تَکُنْ نَبِیًّا أُرِیحُ النَّاسَ مِنْکَ، قَالَ: وَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِذَا وَجَدَ مِنْ ذٰلِکَ شَیْئًا اِحْتَجَمَ، قَالَ: فَسَافَرَ مَرَّۃً فلَمَّا اَحْرَمَ وَجَدَ مِنْ ذٰلِکَ فَاحْتَجَمَ۔ (مسند احمد: ۲۷۸۴)

Hadith in Urdu

سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک یہودی عورت نے ایک زہریلی بکری رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں بطور ہدیہ پیش کی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے علم ہونے پر اسے پیغام بھیج کر بلوایا اور دریافت فرمایا: تجھے اس حرکت پر کس چیز نے آمادہ کیا؟ اس نے کہا: میں نے ارادہ کیا تھا کہ اگر آپ سچے نبی ہیں تو اللہ تعالیٰ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس کے بارے میں مطلع کر دے گا اور اگر آپ سچے نبی نہیں ہیں تو اس طرح میں لوگوں کو آپ سے راحت دلا دوں گی۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بعد میں جب بھی اس زہر کا اثر محسوس کرتے تو سینگی لگوا لیتے، ایک دفعہ آپ سفر میںتھے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے احرام باندھا تو اس زہر کا اثر محسوس ہوا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سینگی لگوالی۔

Hadith in English

.

Previous

No.10820 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۰۸۲۰) تخریج: اسنادہ صحیح (انظر: ۲۷۸۴)