10800 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 10800
Hadith in Arabic
۔ (۱۰۸۰۰)۔ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ الْاکْوَعِ قَالَ: بَایَعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((یَا ابْنَ الْاکْوَعِ اَلا تُبَایِعُ؟)) قال: قُلْتُ: قَدْ بَایَعْتُیَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! قَالَ: ((اَیضًا۔)) قُلْتُ: عَلَامَ؟ قَالَ: ((عَلَی الْمَوْتِ۔)) (مسند احمد: ۱۶۶۲۳)
Hadith in Urdu
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے (حدیبیہ میں دوسرے لوگوں کے ساتھ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی تھی، لیکن پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابن اکوع! کیا تم بیعت نہیں کرو گے؟ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں تو آپ کی بیعت کر چکا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر کرو۔ میں نے عرض کی: جی میںکس چیز پر بیعت کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: موت پر۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۰۸۰۰) تخریج: أخرجہ البخاری: ۴۱۶۹، ۷۲۰۸، ومسلم: ۱۸۶۰ (انظر: ۱۶۵۰۹)