10795 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 10795
Hadith in Arabic
۔ (۱۰۷۹۵)۔ عَنْ مَعْقِلِ بْنِ یَسَارٍ أَنَّہُ شَہِدَ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمَ الْحُدَیْبِیَۃِ، وَہُوَ رَافِعٌ غُصْنًا مِنْ أَغْصَانِ الشَّجَرَۃِ بِیَدِہِ عَنْ رَأْسِ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یُبَایِعُ النَّاسَ، فَبَایَعُوہُ عَلٰی أَنْ لَا یَفِرُّوا وَہُمْ یَوْمَئِذٍ أَلْفٌ وَاَرْبَعُ مِئَۃٍ۔ (مسند احمد: ۲۰۵۵۹)
Hadith in Urdu
معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ حدیبیہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حاضر تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب لوگوں سے بیعت لے رہے تھے تو یہ اپنے ہاتھوں سے درخت کی شاخوں میں سے ایک شاخ کو پکڑ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر مبارک سے اوپر کو اُٹھائے ہوئے تھے۔ صحابہ کرام نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بات کی بیعت کی تھی کہ وہ میدان سے فرار نہیں ہوں گے، اس روز صحابہ کی تعداد ایک ہزار چارسو تھی۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۰۷۹۵) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۸۵۸ (انظر: ۲۰۲۹۳)