10435 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 10435

Hadith in Arabic

۔ (۱۰۴۳۵)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیقٍ ثَانٍ ) عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَمْ یَتَکَلَّمْ فِیْ الْمَھْدِ اِلَّا ثَلَاثَۃٌ عِیْسَی بْنُ مَرْیَمَ عَلَیْہِ السَّلَامُ، وَ صَبِیٌّ کَانَ فِیْ زَمَانِ جُرَیْجٍ وَ صَبِیٌّ آخَرُ،… فَذَکَرَ الْحَدِیْثَ، قَالَ: ((وَ اَمَّا جُرَیْجٌ فَکَانَ رَجُلًا عَابِدًا فِیْ بَنِیْ اِسْرَئِیْلَ وَ کَانْتَ لَہُ اُمٌّ وَ کَانَ یَوْمًایُصَلِّیْ اِذَا اشْتَاقَتْ اِلَیْہِ اُمُّہُ فَقَالَت: یَاجُرَیْجُ! فَقَالَ:یَا رَبِّ! الصَّلَاۃُ خَیْرٌ اَمْ اُمِّیْ آتِیْھَا، ثُمَّ صَلّٰی؟ وَ دَعَتْہُ فَقَالَ مِثْلَ ذٰلِکَ ثُمَّ دَعَتْہُ فَقَالَ مِثْلَ ذٰلِکَ وَ صَلّٰی، فَاشْتَدَّ عَلٰی اُمِّہِ و قَالَتْ: اَللّٰھُمَّ اَرِجُرَیْجًا الْمُوْمِسَاتِ! ثُمَّ صَعِدَ صَوْمَعَۃً لَہُ وَ کاَنْتَ زَانِیَۃٌ مِنْ بَنِیْ اسرائیل…۔)) فَذَکَرَ نَحْوَہُ۔ (مسند احمد: ۸۰۵۸)

Hadith in Urdu

۔ (دوسری سند) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: گہوارے میں صرف تین بچوں نے کلام کیا ہے: (۱) عیسی بن مریم علیہ السلام ، (۲) جریج کے زمانے کا ایک بچہ اور (۳) ایک اور بچہ، ……،پھر باقی حدیث ذکر کی، اس میں کچھ تفصیل یوں ہے: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جریج بنی اسرائیل کا ایک عبادت گزار آدمی تھا، اس کی ماں بھی حیات تھی، ایک دن وہ نماز پڑھ رہا تھا، جبکہ اُدھر ماں کو اپنے بیٹے کا اشتیاق پیدا ہوا اور اس نے کہا: اے جریج! اس نے نماز کے اندر ہی کہا: اے میرے ربّ! اب نماز بہتر ہے یا اپنی ماں کے پاس چلا جاؤں؟ پھر اس نے نماز جاری رکھی، ماں نے دوبارہ آواز دی، اس نے پھر اسی طرح کیا، ماں نے سہ بارہ آواز دی، اس نے پھر اسی طرح کیا اور نماز جاری رکھی،یہ چیز ماں پر بڑی گراں گزری، چنانچہ اس نے کہا: اے اللہ! زانی عورتوں سے جریج کا واسطہ پڑے، پھر وہ اپنے گرجا گھر کی طرف چڑھا اور بنی اسرائیل کی زانی عورت، ……۔ پھر مذکورہ بالا حدیث کی طرح کی روایت ذکر کی۔

Hadith in English

.

Previous

No.10435 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۱۰۴۳۵) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الأول