10291 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 10291

Hadith in Arabic

۔ (۱۰۲۹۱)۔ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ، قَالَ: خَرَجْنَا حُجَّاجًا فلَمَّا کُنَّا بِالْعَرْجِ اِذَا نَحْنُ بِحَیَّۃٍ تَضْطَرِبُ فَلَمْ تَلْبَثْ اَنْ مَاتَتْ، فَاَخْرَجَ لَھَا رَجُلٌ خَرِقَۃً مِنْ عَیْبَتِہِ فَلَفَّھَا فِیْھَا وَدَفَنَھَا وَخَدَّ لَھَا فِیْ الْاَرْضِ، فَلَمَّا اَتَیْنَا مَکَّۃَ فَاِنَّا لَبِالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِذَا وَقَفَ عَلَیْنَا شَخْصٌ فَقَالَ: اَیُّکُمْ صَاحِبُ عَمْروِ بْنِ جَابِرٍ؟ قُلْنَا: مَانَعْرِفُہُ، قَالَ: اَیُّکُمْ صَاحِبُ الْجَانِّ؟ قَالُوْا: ھٰذَا، قَالَ: اِمَّا اَنَّہُ جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا، اِمَّا اَنَّہُ قَدْ کَانَ مِنْ آخِرِ التِّسْعَۃِ مَوْتًا الّذِیْنَ اَتَوْا رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَسْتَمِعُوْنَ الْقُرْآنَ۔ (مسند احمد: ۲۳۰۳۹)

Hadith in Urdu

۔ صفوان بن معطل سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم ادائیگی ٔ حج کے لیے روانہ ہوئے، جب ہم عرج مقام پر تھے تو ہم نے دیکھا کہ ایک سانپ کپکپا رہا تھا اور پھر جلد ہی وہ مر گیا، ایک آدمی نے اپنے تھیلے سے ایک چیتھڑا نکالا، سانپ کواس میں لپیٹا اور زمین میں گڑا کھود کر اس کو دفن کر دیا، جب ہم مکہ مکرمہ پہنچے اور مسجد حرام میں بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک آدمی ہمارے پاس کھڑا ہوا اور اس نے کہا: تم میں عمرو بن جابر کا ساتھی کون ہے؟ ہم نے کہا: جی ہم تو اس کو نہیں جانتے، اس نے کہا: تم میں جنّوں والا کون ہے؟ لوگوں نے کہا: یہ ہے، اس نے کہا: اللہ تعالیٰ تجھے جزائے خیر دے، یہ جن ان نو جنوں میں سب سے آخر میں مرا ہے، جو قرآن مجید سننے کے لیے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آئے تھے۔

Hadith in English

.

Previous

No.10291 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status ضعیف
  • Takhreej (۱۰۲۹۱) تخریج: اسنادہ ضعیف جدا، عمر بن نبھان العبدی ضعیف، وسلام ابو عیسی مجھول، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۷۳۴۵، والحاکم: ۳/ ۵۱۹ (انظر: ۲۲۶۶۲)