10212 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 10212
Hadith in Arabic
۔ (۱۰۲۱۲)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رضی اللہ عنہ ، اَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صَدَّقَ اُمَیَّۃَ بْنَ اَبِیْ صَلْتٍ فِیْ شَیْئٍ مِنْ شِعْرِہِ فَقَالَ: رَجُلٌ وَثَوْرٌ تَحْتَ رِجْلِ یَمِیْنِہِ، وَالنَّسْرُ لِلْاُخْرٰی وَلَیْثٌ مُرْصَدُ۔ فَقَالَ النَّبیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صَدَقَ، وَقَالَ: وَالشَّمْسُ تَطْلُعُ کُلَّ آخِرِ لَیْلَۃٍ حَمْرَائَیُصْبِحُ لَوْنُھَا یَتَوَرَّدُ تَاْبٰی فَمَا تَطْلُعُ لَنَـا فِیْ رِسْلِھَـا اِلَّا مُـعَـذَّبَـۃً وَاِلَّا تُجْـــلَدُ فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : صَدَقَ۔ (مسند احمد: ۲۳۱۴)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امیہ کے بعض اشعار کی تصدیق کی تھی، اس نے ایک شعر یہ کہا تھا: (حاملین عرش میں کوئی) مرد کی صورت پر ہے، کوئی بیل کی صورت پر ہے، اللہ تعالیٰ کی دائیں ٹانگ کے نیچے، تو کوئی گدھ کی صورت ہے اور کوئی گھات بیٹھے ہوئے شیر کی صورت پر۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: امیہ نے سچ کہا ہے۔ ایک دفعہ اس نے یہ شعر کہا تھا: اور ہر رات کے آخر میں سورج طلوع ہوتا ہے، اس وقت وہ سرخ ہوتا ہے اور اس کا رنگ گلابی نظر آ رہا ہوتا ہے ، وہ انکار کردیتا ہے اور نرمی کے ساتھ طلوع نہیں ہوتا، وگرنہ اس کو عذاب دیا جاتا ہے اور کوڑے لگائے جاتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس نے سچ کہا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۰۲۱۲)تخریج اسنادہ ضعیف ، مضمد بن اسحاق مدلس وقد رواہ بالعنعنہ اخرجہ الدارمی : ۲۷۰۳ ، وابو یعلی: ۲۴۸۲ و ابن خزیمہ (انظر :۲۳۱۴)۱/۲۰۵