10195 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 10195
Hadith in Arabic
۔ (۱۰۱۹۵)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ ، عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((لَوْ یَعْلَمُ الْمُؤْمِنُ مَا عِنْدَ اللّٰہِ مِنَ الْعُقُوْبَۃِ مَاطَمَعَ فِیْ الْجَنَّۃِ اَحَدٌ، وَلَوْ یَعْلَمُ الْکَافِرُ مَا عِنْدَ اللّٰہِ مِنْ رَحْمَۃٍ مَا قَنَطَ مِنَ الْجَنّۃِ اَحَدٌ، خَلَقَ اللّٰہُ مِائَۃَ رَحْمَۃٍ فَوَضَعَ رَحْمَۃً وَاحِدَۃً بَیْنَ خَلْقِہِ یَتَرَاحَمُوْنَ بِھَا، وَعِنْدَ اللّٰہِ تِسْعَۃٌ وَّتِسْعُوْنَ رَحْمَۃً۔)) (مسند احمد: ۱۰۲۸۵)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر مؤمن کو اللہ تعالیٰ کے عذاب کا پتہ چل جائے تو کوئی بھی جنت کی طمع نہیں رکھے گا اور اگر کافر کو اللہ تعالیٰ کی رحمت کا پتہ چل جائے تو کوئی بھی جنت سے ناامید نہیں ہو گا، اللہ تعالیٰ نے کل سو رحمتیں پیدا کی ہیں، ان میں سے ایک رحمت اپنی مخلوق کے اندر نازل کی ہے، اسی کی وجہ سے یہ ایک دوسرے پر رحیم ہے اور ننانوے رحمتیں اللہ تعالیٰ کے پاس ہی ہیں۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۱۰۱۹۵) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۴۶۹، وأخرج الشطر الثانی مسلم: ۲۷۵۲(انظر: ۱۰۲۸۰)