890 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 890
Hadith in Arabic
وَعَن مَيْمُونَة قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ جَافَى بَيْنَ يَدَيْهِ حَتَّى لَوْ أَنَّ بَهْمَةً أَرَادَتْ أَنْ تَمُرَّ تَحْتَ يَدَيْهِ مرت. هَذَا لفظ أبي دَاوُد كَمَا صَرَّحَ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ بِإِسْنَادِهِ وَلِمُسْلِمٍ بِمَعْنَاهُ: قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سجد لوشاءت بهمة أَن تمر بَين يَدَيْهِ لمرت
Hadith in Urdu
میمونہ ؓ بیان کرتی ہیں ، جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھوں کو پہلوؤں سے دور رکھتے تھے حتیٰ کہ اگر بکری کا بچہ آپ کے ہاتھوں کے نیچے سے گزرنا چاہتا تو وہ گزر جاتا ۔ ۔ یہ ابوداؤد کی روایت کے الفاظ ہیں ، جیسا کہ بغوی ؒ نے شرح السنہ میں اپنی سند سے بیان کیا ہے ، اور مسلم میں اسی معنی کی روایت ہے : میمونہ ؓ بیان کرتی ہیں : جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدہ کرتے تو اگر بکری کا بچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نیچے سے گزرنا چاہتا تو وہ گزر سکتا تھا ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الصَّلَاة
- Takhreej صحیح ، رواہ ابوداؤد (898) و البغوی فی شرح السنۃ (3 / 145 ، 146) و مسلم (237 / 496)، (1107) ۔