886 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 886
Hadith in Arabic
وَعَن النُّعْمَان بن مرّة أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا تَرَوْنَ فِي الشَّارِبِ وَالزَّانِي وَالسَّارِقِ؟ وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ تُنْزَلَ فِيهِمُ الْحُدُودُ قَالُوا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: «هُنَّ فَوَاحِشُ وَفِيهِنَّ عُقُوبَةٌ وَأَسْوَأُ السَّرِقَةِ الَّذِي يَسْرِقُ مِنْ صَلَاتِهِ» . قَالُوا: وَكَيف يسرق م صَلَاتِهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «لَا يُتِمُّ ركوعها وَلَا سجودها» . رَوَاهُ مَالك وَأحمد وروى الدَّارمِيّ نَحوه
Hadith in Urdu
نعمان بن مرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تم شراب نوش ، زانی اور چور کے بارے میں کیا گمان کرتے ہو ؟‘‘ راوی کہتے ہیں ، یہ ان کے بارے حدود نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے ، صحابہ نے عرض کیا ، اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ وہ کبیرہ گناہ ہیں اور ان پر سزا ہے ، اور سب سے بڑی چوری وہ ہے جو اپنی نماز کی چوری کرتا ہے ۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! وہ اپنی نماز کی کیسے چوری کرتا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ وہ اس کا رکوع و سجود مکمل نہیں کرتا ۔‘‘ مالک ، احمد ، جبکہ دارمی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab كتاب الصَّلَاة
- Takhreej سندہ ضعیف ، رواہ مالک (1 / 167 ح 402 و سند ضعیف لا رسلہ ، النعمان بن مرۃ تابعی ثقۃ و وھم من ذکرہ فی الصحابۃ) [و احمد (3 / 56 ح 11553 من حدیث ابی سعید الخدری و سندہ ضعیف ، فیہ علی بن زید بن جدعان ضعیف) و الدارمی (1 / 304 ، 305 ح 1334 من حدیث ابی قتادۃ و سندہ ضعیف ، فیہ الولید بن مسلم و یحیی بن ابی کثیر مدلسان و عنعنا)] ۔