861 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 861
Hadith in Arabic
وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَصْحَابه فَقَرَأَ عَلَيْهِم سُورَةَ الرَّحْمَنِ مِنْ أَوَّلِهَا إِلَى آخِرِهَا فَسَكَتُوا فَقَالَ: «لَقَدْ قَرَأْتُهَا عَلَى الْجِنِّ لَيْلَةَ الْجِنِّ فَكَانُوا أَحْسَنَ مَرْدُودًا مِنْكُمْ كُنْتُ كُلَّمَا أَتَيْتُ على قَوْله (فَبِأَي آلَاء رَبكُمَا تُكَذِّبَانِ) قَالُوا لَا بِشَيْءٍ مِنْ نِعَمِكَ رَبَّنَا نُكَذِّبُ فَلَكَ الْحَمْدُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
Hadith in Urdu
جابر ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کے پاس تشریف لائے اور انہیں پوری سورۂ رحمن سنائی تو وہ خاموش رہے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جس رات جن آئے ، میں نے جب (فبای الاء ربکما تکذبن) ’’ تم اپنے رب کی کون کون سے نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ۔‘‘ پڑھا ، تو انہوں نے بہت اچھا جواب دیا تھا ، کہا : ہمارے رب ! ہم تیری نعمتوں میں سے کسی چیز کو بھی نہیں جھٹلاتے ، اور ہر قسم کی حمد تیرے لیے ہے ۔‘‘ ترمذی ، اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ ، رواہ الترمذی ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الصَّلَاة
- Takhreej حسن ، رواہ الترمذی (3291) و صححہ الحاکم علی شرط الشیخین (2 / 473) و وافقہ الذھبی] * سندہ ضعیف و للحدیث شاھد حسن عند البزار (کشف الاستار : 3 / 74 ح 2269) و الطبری فی تفسیرہ (27 / 72) وھو بہ حسن ۔