854 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 854

Hadith in Arabic

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: كُنَّا خَلْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ فَقَرَأَ فَثَقُلَتْ عَلَيْهِ الْقِرَاءَةُ فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: «لَعَلَّكُمْ تقرؤون خَلْفَ إِمَامِكُمْ؟» قُلْنَا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ: «لَا تَفْعَلُوا إِلَّا بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لِمَنْ لَمْ يَقْرَأْ بِهَا» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالتِّرْمِذِيُّ وَلِلنِّسَائِيِّ مَعْنَاهُ وَفِي رِوَايَةٍ لأبي دَاوُد قَالَ: «وَأَنا أَقُول مَالِي يُنَازعنِي الْقُرْآن؟ فَلَا تقرؤوا بِشَيْءٍ مِنَ الْقُرْآنِ إِذَا جَهَرْتُ إِلَّا بِأُمِّ الْقُرْآن»

Hadith in Urdu

عبادہ بن صامت ؓ بیان کرتے ہیں ، ہم نماز فجر میں نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پیچھے تھے ۔ آپ نے قراءت کی تو آپ پر قراءت گراں ہو گئی ، چنانچہ جب آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم (نماز سے) فارغ ہو گئے تو فرمایا :’’ شاید کہ تم اپنے امام کے پیچھے قراءت کرتے ہو ؟‘‘ ہم نے عرض کیا ، جی ہاں ، اللہ کے رسول ! آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ سورۂ فاتحہ کے علاوہ قراءت نہ کیا کرو ، کیونکہ جو اسے نہیں پڑھتا اس کی نماز نہیں ہوتی ۔‘‘ ابوداؤد ، ترمذی ، نسائی بالمعنی ۔ اور ابوداؤد کی روایت میں ہے : آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ میں بھی (اپنے دل میں) کہتا تھا کہ قرآن پڑھنا مجھ پر دشوار کیوں ہے ، جب میں بلند آواز سے قراءت کروں تو تم سورۂ فاتحہ کے سوا کچھ نہ پڑھا کرو ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد و الترمذی و النسائی ۔

Hadith in English

.

Previous

No.854 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab كتاب الصَّلَاة
  • Takhreej صحیح ، رواہ ابوداؤد (823 [824 و سندہ حسن لذاتہ ، فیہ نافع بن محمود ثقہ و ثقہ الداقطنی و الذھبی و غیرھما و اخطا من جھلہ] و الترمذی (311 وقال : حدیث حسن) و النسائی (2 / 141 ح 921) * مکحول التابعی بری من التدلیس و للحدیث شواھد عند ابی داود (824) وغیرہ فالحدیث صحیح کما حققتہ فی ’’ الکواکب الدریۃ فی و جوب الفاتحۃ خلف الامام فی الجھریۃ ‘‘ و الحدیث یدل علی وجوب الفاتحۃ خلف الامام لان فیہ قال للمنذری :’’ فانہ لا صلوۃ لمن لم یقرا بھا ۔‘‘