76 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 76

Hadith in Arabic

عَن أنس بن مَالك يَقُولَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَنْ يَبْرَحَ النَّاسُ يَتَسَاءَلُونَ حَتَّى يَقُولُوا هَذَا الله خَالق كل شَيْء فَمن خلق الله» . رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ. وَلِمُسْلِمٍ: قَالَ: قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجل: إِن أمتك لَا يزالون يَقُولُونَ: مَا كَذَا؟ مَا كَذَا؟ حَتَّى يَقُولُوا: هَذَا اللَّهُ خَلَقَ الْخَلْقَ فَمَنْ خَلَقَ اللَّهَ عَزَّ وَجل؟

Hadith in Urdu

"انس ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ لوگ ایک دوسرے سے سوال کرتے رہیں گے حتیٰ کہ وہ کہیں گے ، ان سب چیزوں کو اللہ نے پیدا فرمایا ، تو پھر اللہ عزوجل کو کس نے پیدا کیا ؟‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ۔ متفق علیہ ، رواہ البخاری (۷۲۹۶) و مسلم ۔ اور مسلم کی روایت میں ہے ، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ اللہ عزوجل نے فرمایا : آپ کی امت کے لوگ اس طرح کہتے رہیں گے ، یہ کیا ؟ اسے کیوں پیدا کیا ہے ؟ حتیٰ کہ وہ کہیں گے : اس مخلوق کو تو اللہ نے پیدا فرمایا تو پھر اللہ عزوجل کو کس نے پیدا کیا ہے :‘‘ "

Hadith in English

.

Previous

No.76 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab كتاب الْایمان
  • Takhreej متفق علیہ ، رواہ البخاری (7296) و مسلم (217 / 136)، (351) ۔