6277 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 6277

Hadith in Arabic

عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ: ذُكِرَ أَهْلُ الشَّام عِنْد عليٍّ [رَضِي الله عَنهُ] وَقِيلَ الْعَنْهُمْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ قَالَ: لَا أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «الْأَبْدَالُ يَكُونُونَ بِالشَّامِ وَهُمْ أَرْبَعُونَ رَجُلًا كُلَّمَا مَاتَ رَجُلٌ أَبْدَلَ اللَّهُ مَكَانَهُ رَجُلًا يُسْقَى بِهِمُ الْغَيْثُ وَيُنْتَصَرُ بِهِمْ عَلَى الأعداءِ وَيصرف عَن أهل الشَّام بهم الْعَذَاب»

Hadith in Urdu

شریح بن عبید ؒ بیان کرتے ہیں ، علی ؓ کے پاس اہل شام کا ذکر کیا گیا اور عرض کیا گیا ، امیر المومنین ! ان پر لعنت بھیجیں ، انہوں نے فرمایا : نہیں ، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :’’ ابدال شام میں ہوں گے ، اور وہ چالیس افراد ہیں جب ایک آدمی فوت ہو جائے گا تو اللہ اس کی جگہ دوسرے آدمی کو لے آئے گا ، ان کی وجہ سے بارش برستی ہے ، ان کے ذریعے دشمنوں سے بدلہ لیا جاتا ہے اور ان کی وجہ سے شام سے عذاب دور کر دیا جاتا ہے ۔‘‘ رواہ احمد ۔

Hadith in English

.

Previous

No.6277 to 5945

  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status ضعیف
  • Kitab كتاب المناقب
  • Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (1 / 112 ح 896) * شریح بن عبید عن علی رضی اللہ عنہ : منقطع ، فالسند ضعیف لانقطاعہ ۔ وقال سیدنا علی رضی اللہ عنہ :’’ ستکون فتنۃ یحصل الناس منھا کما یحصل الذھب فی المعدن فلا تسبوا اھل الشام و سبوا ظلمتھم فان فیھم الابدال و سیر سل اللہ الیھم سیبًا من السماء فیغرقھم ،،، ‘‘ الخ رواہ الحاکم (4 / 553 ح 8658) و صححہ و وافقہ الذھبی و سندہ صحیح ۔