6076 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 6076

Hadith in Arabic

وَعَن مرّة بن كَعْب قَالَ: سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذكر الْفِتَن فقر بهَا فَمَرَّ رَجُلٌ مُقَنَّعٌ فِي ثَوْبٍ فَقَالَ: «هَذَا يَوْمئِذٍ على هدى» فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ. قَالَ: فَأَقْبَلْتُ عَلَيْهِ بِوَجْهِهِ. فَقُلْتُ: هَذَا؟ قَالَ: «نَعَمْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيث حسن صَحِيح

Hadith in Urdu

مرہ بن کعب ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنا ، آپ نے فتنوں کا ذکر کیا اور ان کے قریب ہونے کا ارشاد فرمایا ، اتنے میں ایک آدمی گزرا ، اس نے ایک کپڑا لپیٹ رکھا تھا ، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا یہ شخص اس (فتنے کے) دن ہدایت پر ہو گا ۔‘‘ میں ان کی طرف گیا ، دیکھا کہ وہ عثمان بن عفان ؓ ہیں ۔ راوی بیان کرتے ہیں ، میں نے ان کا چہرہ آپ کی طرف پھیر کر عرض کیا : یہ وہ (آدمی) ہیں ؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ ہاں ۔‘‘ ترمذی ، ابن ماجہ ، اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ ۔

Hadith in English

.

Previous

No.6076 to 5945

  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab كتاب المناقب
  • Takhreej حسن ، رواہ الترمذی (3704) و ابن ماجہ (11) ۔