58 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 58
Hadith in Arabic
عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ قَالَ: قَالَ يَهُودِيٌّ لصَاحبه اذْهَبْ بِنَا إِلَى هَذَا النَّبِي فَقَالَ صَاحِبُهُ لَا تَقُلْ نَبِيٌّ إِنَّهُ لَوْ سَمِعَكَ كَانَ لَهُ أَرْبَعَة أَعْيُنٍ فَأَتَيَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَاهُ عَنْ تِسْعِ آيَاتٍ بَيِّنَاتٍ فَقَالَ لَهُم: «لَا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا تَسْرِقُوا وَلَا تَزْنُوا وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا تَمْشُوا بِبَرِيءٍ إِلَى ذِي سُلْطَانٍ لِيَقْتُلَهُ وَلَا تَسْحَرُوا وَلَا تَأْكُلُوا الرِّبَا وَلَا تَقْذِفُوا مُحصنَة وَلَا توَلّوا الْفِرَار يَوْمَ الزَّحْفِ وَعَلَيْكُمْ خَاصَّةً الْيَهُودَ أَنْ لَا تَعْتَدوا فِي السبت» . قَالَ فقبلوا يَده وَرجله فَقَالَا نَشْهَدُ أَنَّكَ نَبِيٌّ قَالَ فَمَا يَمْنَعُكُمْ أَنْ تتبعوني قَالُوا إِن دَاوُد دَعَا ربه أَن لَا يزَال فِي ذُرِّيَّتِهِ نَبِيٌّ وَإِنَّا نَخَافُ إِنْ تَبِعْنَاكَ أَنْ تَقْتُلَنَا الْيَهُودُ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ
Hadith in Urdu
صفوان بن عسال ؓ بیان کرتے ہیں ، کسی یہودی نے اپنے ساتھی سے کہا : ہمیں اس نبی کے پاس لے چلو ، تو اس نے اپنے ساتھی سے کہا : تم نبی نہ کہو : کیونکہ اگر اس نے تمہاری بات سن لی تو وہ بہت خوش ہو گا ، پس وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو انہوں نے واضح نشانیوں کے بارے میں آپ سے دریافت کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ ، نہ زنا کرو ، نہ کسی ایسی جان کو جس کا قتل اللہ نے حرام قرار دیا ہے اور نہ کسی بے گناہ شخص کو کسی صاحب اقتدار کے پاس لے جاؤ کہ وہ اسے قتل کر دے ، جادو کرو نہ سود کھاؤ ، پاک دامن عورت پر تہمت نہ لگاؤ نہ معرکہ کے دن میدان جہاد سے پیٹھ پھیر کر بھاگو ، اور تم بالخصوص یہود پر لازم ہے کہ تم ہفتے کے دن کے بارے میں زیادتی نہ کرو ۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں ، ان دونوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ اور پاؤں چومے اور کہا : ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نبی ہیں ، آپ نے فرمایا :’’ تو پھر کون سی چیز تمہیں میری اتباع نہیں کرنے دیتی ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا : داؤد ؑ نے اپنے رب سے دعا کی تھی کہ نبوت کا سلسلہ اس کی اولاد میں جاری رہے ، اور ہم ڈرتے ہیں کہ اگر ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اتباع کر لی تو یہود ہمیں قتل کر دیں گے ۔ ، رواہ الترمذی (۲۷۳۳ ، ۳۱۴۴) و ابوداؤد (لم اجدہ) و النسائی (۷/ ۱۱۱ ح ۴۰۸۳) و ابن ماجہ (۳۷۰۵) ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الْایمان
- Takhreej اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی (2733 وقال : ھذا حدیث حسن صحیح ، 3144) و ابوداؤد (لم اجدہ) و النسائی (7 / 111 ح 4083) [و ابن ماجہ (3705)] قلت : فیہ عبداللہ بن سلمۃ : حسن الحدیث علی الراجح ۔