576 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 576
Hadith in Arabic
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَرَجَ زَمَنَ الشِّتَاءِ وَالْوَرَقُ يَتَهَافَتُ فَأَخَذَ بِغُصْنَيْنِ مِنْ شَجَرَةٍ قَالَ فَجَعَلَ ذَلِكَ الْوَرَقُ يَتَهَافَتُ قَالَ فَقَالَ: «يَا أَبَا ذَرٍّ» قُلْتُ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: «إِنَّ العَبْد الْمُسلم ليصل الصَّلَاة يُرِيد بهَا وَجه الله فتهافت عَنهُ ذنُوبه كَمَا يتهافت هَذَا الْوَرَقُ عَنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ
Hadith in Urdu
ابوذر ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موسم خزاں میں باہر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو شاخوں کو پکڑا ، راوی نے بیان کیا کہ پتے گرنے لگے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمؑ نے فرمایا :’’ اے ابوذر ! میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! حاضر ہوں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ بے شک مسلمان بندہ اللہ کی رضا کے لیے نماز پڑھتا ہے تو اس سے گناہ ایسے جھڑ جاتے ہیں جیسے اس درخت سے پتے گرتے ہیں ۔‘‘
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab كتاب الصَّلَاة
- Takhreej سندہ ضعیف ، رواہ احمد (5 / 179 ح 21889) * فیہ مزاحم بن معاویۃ الضبی مجھول الحال وثقہ ابن حبان وحدہ من المتقدمین و للحدیث شواھد ضعیفۃ ، انظر تنقیح الرواۃ (1 / 100) ۔