5342 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 5342
Hadith in Arabic
وَعَن زينبَ بنتِ جحشٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دخل يَوْمًا فَزِعًا يَقُولُ: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَيلٌ للعربِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ» وَحَلَّقَ بِأُصْبَعَيْهِ: الْإِبْهَامَ وَالَّتِي تَلِيهَا. قَالَتْ زَيْنَبُ: فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَنُهْلَكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ: «نَعَمْ إِذا كثُرَ الخَبَثُ» . مُتَّفق عَلَيْهِ
Hadith in Urdu
زینب بنت جحش ؓ سے روایت ہے کہ ایک روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھبراہٹ کے عالم میں میرے پاس تشریف لائے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے :’’ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ، عربوں کے لیے اس شر کے سبب تباہی ہے جو کہ قریب پہنچ چکی ہے ؟ آج یاجوج ماجوج کا بند اس قدر کھول دیا گیا ۔‘‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی دو انگلیوں ، انگوٹھے اور انگشت شہادت سے حلقہ بنایا ، زینب ؓ بیان کرتی ہیں ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! کیا ہم ہلاک کر دیے جائیں گے جبکہ صالح لوگ ہم میں موجود ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ہاں ، جب فسق و فجور زیادہ ہو جائے گا ۔‘‘ متفق علیہ ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab کتاب الرقاق
- Takhreej متفق علیہ ، رواہ البخاری (3346) و مسلم (2 / 1880)، (7237) ۔