5106 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 5106
Hadith in Arabic
وَعَنْ حَارِثَةَ بْنِ وَهْبٌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ الْجَنَّةِ؟ كُلُّ ضَعِيفٍ مُتَضَعِّفٍ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ. أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِأَهْلِ النَّارِ؟ كُلُّ عُتُلٍّ جَوَّاظٍ مُسْتَكْبِرٍ» . مُتَّفق عَلَيْهِ. وَفِي رِوَايَة مُسلم: «كل جواظ زنيم متكبر»
Hadith in Urdu
حارثہ بن وہب ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ کیا میں تمہیں جنتیوں کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ ہر ضعیف شخص کہ لوگ اسے ضعیف و ناتواں سمجھیں اگر وہ اللہ پر قسم اٹھا لے تو وہ اسے پورا فرما دے ۔ کیا میں تمہیں جہنمیوں کے بارے میں نہ بتاؤں ؟ ہر سرکش ، بخیل اور متکبر ۔‘‘ اور مسلم کی روایت میں ہے :’’ ہر بخیل ، کمینہ اور متکبر شخص ۔‘‘ متفق علیہ ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الْآدَاب
- Takhreej متفق علیہ ، رواہ البخاری (4918) و مسلم (47 ، 46 / 2853)، (7187 و 7189) ۔