5017 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 5017
Hadith in Arabic
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ نَاسٌ. فَقَالَ رَجُلٌ ممَّنْ عِنْده: إِني لأحب هَذَا فِي اللَّهِ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَعْلَمْتَهُ؟» قَالَ: لَا. قَالَ: «قُمْ إِلَيْهِ فَأَعْلِمْهُ» . فَقَامَ إِلَيْهِ فَأَعْلَمَهُ فَقَالَ: أَحَبَّكَ الَّذِي أَحْبَبْتَنِي لَهُ. قَالَ: ثُمَّ رَجَعَ. فَسَأَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ وَلَكَ مَا احْتَسَبْتَ» رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي «شُعَبِ الْإِيمَانِ» . وَفِي رِوَايَةِ التِّرْمِذِيِّ: «الْمَرْءُ مَعَ من أحبَّ ولَه مَا اكْتسب»
Hadith in Urdu
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا جبکہ کچھ لوگ آپ کے پاس تھے ، ان لوگوں میں سے کسی نے کہا : میں اس شخص سے اللہ کی خاطر محبت کرتا ہوں ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ کیا تم نے اسے بتایا ہے ؟‘‘ اس نے عرض کیا ، نہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اس کی طرف جاؤ اور اسے بتاؤ ۔‘‘ چنانچہ وہ اس شخص کے پاس گیا اور اسے بتایا (کہ میں تجھ سے اللہ کی خاطر محبت کرتا ہوں) تو اس نے کہا : جس ذات کی خاطر تم مجھ سے محبت کرتے ہو وہ ذات تجھ سے محبت کرے ۔ راوی بیان کرتے ہیں ، پھر وہ آدمی واپس آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے دریافت کیا تو اس نے آپ کو اس کے جواب سے آگاہ کیا ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تم اس کے ساتھ ہی ہو گے جس سے تم محبت کرتے ہو ، اور تم نے جو ثواب چاہا وہ تمہیں ملے گا ۔‘‘ بیہقی فی شعب الایمان ۔ اور ترمذی کی روایت میں ہے :’’ آدمی جس سے محبت کرتا ہے اسی کے ساتھ ہو گا ، اور جو اس نے کیا اس کا وہ صلہ پائے گا ۔‘‘ ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان و الترمذی ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab كتاب الْآدَاب
- Takhreej سندہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (9011) و الترمذی (2386 وقال : حسن غریب) * الحسن البصری عنعن و حدیث المرء مع من احب صحیح متواتر دون الزیادۃ و حدیث ابی داود (5125) یغنی عنہ ۔