4870 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 4870

Hadith in Arabic

وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اضْمَنُوا لِي سِتًّا مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَضْمَنُ لَكُمُ الْجَنَّةَ: اصْدُقُوا إِذَا حَدَّثْتُمْ وَأَوْفُوا إِذَا وَعَدْتُمْ وأدوا إِذا ائتمتنم واحفظوا فروجكم وغضوا أبصاركم وَكفوا أَيْدِيكُم

Hadith in Urdu

عبادہ بن صامت ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ تم مجھے اپنی طرف سے چھ چیزوں کی ضمانت دے دو تو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں : جب تم بات کرو تو سچ بولو ، جب وعدہ کرو تو پورا کرو ، جب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو اسے ادا کرو ، اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرو ، اپنی نظریں نیچی رکھو اور اپنے ہاتھوں کو (ظلم سے) روکو ۔‘‘ ، رواہ احمد و البیھقی فی شعب الایمان ۔

Hadith in English

.

Previous

No.4870 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status ضعیف
  • Kitab كتاب الْآدَاب
  • Takhreej سندہ ضعیف ، رواہ احمد (5 / 323) و البیھقی فی شعب الایمان (5256 ، نسخۃ محققۃ : 44640 ، 4877) [و ابن حبان فی صححہ (الموارد : 2547) و صححہ الحاکم (4 / 359)] * مطلب بن عبداللہ لم یسمع من عبادۃ رضی اللہ عنہ و للحدیث شواھد ضعیفۃ عند الحاکم (4 / 359 ح 8067) وغیرہ ۔