4858 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 4858

Hadith in Arabic

وَعَن جُنْدُبٍ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَأَنَاخَ رَاحِلَتَهُ ثُمَّ عَقَلَهَا ثُمَّ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَصَلَّى خَلْفَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا سَلَّمَ أَتَى رَاحِلَتَهُ فَأَطْلَقَهَا ثُمَّ رَكِبَ ثُمَّ نَادَى: اللَّهُمَّ ارْحَمْنِي وَمُحَمَّدًا وَلَا تُشْرِكْ فِي رَحْمَتِنَا أَحَدًا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَتَقُولُونَ هُوَ أَضَلُّ أَمْ بَعِيرُهُ؟ أَلَمْ تَسْمَعُوا إِلَى مَا قَالَ؟» قَالُوا: بَلَى؟ . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَذَكَرَ حَدِيثَ أَبِي هُرَيْرَةَ: «كَفَى بِالْمَرْءِ كَذِبًا» فِي «بَاب الِاعْتِصَام» فِي الْفَصْل الأول

Hadith in Urdu

جندب ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک اعرابی آیا ، اس نے اپنا اونٹ بٹھایا پھر اسے باندھا اور مسجد میں آیا ، اس نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پیچھے نماز پڑھی ، جب آپ نے سلام پھیرا تو وہ اپنی سواری کے پاس آیا ، اسے کھولا اور اس پر سوار ہو کر بلند آواز سے کہا : اے اللہ ! مجھ پر اور محمد صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر رحم فرما اور ہماری رحمت میں کسی اور کو شریک نہ کرنا ۔ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ کیا تم گمان کرتے ہو وہ زیادہ نادان ہے یا اس کا اونٹ ؟ کیا تم نے اس کی بات نہیں سنی ؟‘‘ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا ، کیوں نہیں ، سنی ہے ۔ رواہ ابوداؤد ۔ اور ابوہریرہ ؓ سے مروی حدیث :’’ بندے کے جھوٹا ہونے کے لیے کافی ہے ۔‘‘ باب الاعتصام کی فصل اول میں بیان ہو چکی ہے ۔

Hadith in English

.

Previous

No.4858 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status ضعیف
  • Kitab كتاب الْآدَاب
  • Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (4885) * فیہ ابو عبداللہ الجشمی : مجھول ۔ 0 حدیث ’’ کفی بالمرء کذبًا ‘‘ تقدم (156) ۔