4831 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 4831

Hadith in Arabic

عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عَلَيْهِ وَسلم: «من تَرَكَ الْكَذِبَ وَهُوَ بَاطِلٌ بُنِيَ لَهُ فِي ربض الْجنَّة وَمن ترك المراء وَهُوَ مُحِقٌّ بُنِيَ لَهُ فِي وَسَطِ الْجَنَّةِ وَمَنْ حَسَّنَ خُلُقَهُ بُنِيَ لَهُ فِي أَعْلَاهَا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ. وَكَذَا فِي شَرْحِ السُّنَّةِ وَفِي الْمَصَابِيحِ قَالَ غَرِيبٌ

Hadith in Urdu

انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص جھوٹ بولنا چھوڑ دیتا ہے درآنحالیکہ وہ باطل پر تھا ۔ اس کے لیے جنت کے کنارے پر ایک گھر بنا دیا جاتا ہے ، اور جس نے حق پر ہوتے ہوئے بھی جھگڑا ترک کر دیا تو اس کے لیے جنت کے وسط میں گھر بنا دیا جاتا ہے ، اور جس نے اپنا اخلاق سنوار لیا ، اس کے لیے اس میں بلند جگہ پر گھر بنا دیا جاتا ہے ۔‘‘ امام ترمذی نے اس حدیث کو بیان کیا ہے اور اسے حسن کہا ہے ، اور اسی طرح شرح السنہ اور مصابیح میں ہے ، فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ ، رواہ الترمذی و فی شرح السنہ ۔

Hadith in English

.

Previous

No.4831 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status ضعیف
  • Kitab كتاب الْآدَاب
  • Takhreej سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی (1993) و البغوی فی شرح السنۃ (13 / 82 ح 3502) و ذکرہ فی مصابیح السنۃ (3 / 322 ۔ 323 ح 3760) [و رواہ ابن ماجہ (51)] * سلمۃ بن وردان ضعیف و حدیث ابی داود (4800) یغنی عنہ ۔