472 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 472

Hadith in Arabic

وَعَنْ حُمَيْدٍ الْحِمْيَرِيِّ قَالَ لَقِيتُ رَجُلًا صَحِبَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعَ سِنِينَ كَمَا صَحِبَهُ أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَغْتَسِلَ وَالْمَرْأَة بِفَضْلِ الرَّجُلِ أَوْ يَغْتَسِلَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ الْمَرْأَةِ. زَادَ مُسَدَّدٌ: وَلْيَغْتَرِفَا جَمِيعًا رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيّ وَزَاد أَحْمد فِي أَوله: نهى أَنْ يَمْتَشِطَ أَحَدُنَا كُلَّ يَوْمٍ أَوْ يَبُولَ فِي مغتسل

Hadith in Urdu

حمید الحمیری بیان کرتے ہیں ، میں ایک آدمی سے ملا جسے ابوہریرہ ؓ کی طرح نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے چار سالہ صحبت کا شرف حاصل تھا ، اس نے کہا : رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے عورت کو مرد کے غسل سے بچے ہوئے پانی سے اور مرد کو عورت کے غسل سے بچے ہوئے پانی سے غسل کرنے سے منع فرمایا ۔‘‘ مسدد نے اضافہ نقل کیا :’’ چاہیے کہ دونوں اکٹھے چلو بھریں ۔‘‘ ابوداؤد ، نسائی ۔ ۔ اور امام احمد نے اس کے شروع میں یہ اضافہ نقل کیا : آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہر روز کنگھی کرنے یا غسل خانے میں پیشاب کرنے سے ہمیں منع فرمایا ۔

Hadith in English

.

Previous

No.472 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab كتاب الطَّهَارَة
  • Takhreej اسنادہ صحیح ، رواہ ابوداؤد (81) و النسائی (1 / 130 ح 239) و احمد (4 / 114) [و صححہ الحافظ فی بلوغ المرام (6) بتحقیقی] ۔