4644 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 4644

Hadith in Arabic

وعنِ عمرَان بن حُصَيْن أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ فَرَدَّ عَلَيْهِ ثُمَّ جَلَسَ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «عشر» . ثمَّ جَاءَ لآخر فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ فَرَدَّ عَلَيْهِ فَقَالَ: «ثَلَاثُونَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد

Hadith in Urdu

عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں آیا اور اس نے کہا : السلام علیکم ! آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے جواب دیا ، پھر وہ بیٹھ گیا تو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ (اس کے لیے) دس (نیکیاں) ہیں ۔‘‘ پھر دوسرا شخص آیا اور اس نے کہا : السلام علیکم و رحمۃ اللہ ! آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے جواب دیا ، جب وہ بیٹھ گیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ (اس کے لیے) بیس (نیکیاں) ہیں ۔‘‘ پھر ایک اور شخص آیا اور اس نے کہا : السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ! آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے جواب دیا ، جب وہ بیٹھ گیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ (اس کے لیے) تیس (نیکیاں) ہیں ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔

Hadith in English

.

Previous

No.4644 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab كتاب الْآدَاب
  • Takhreej اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی (2689 وقال : حسن غریب) و ابوداؤد (5195) ۔