4481 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 4481

Hadith in Arabic

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمُخَنَّثٍ قَدْ خَضَبَ يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ بِالْحِنَّاءِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا بَالُ هَذَا؟» قَالُوا: يَتَشَبَّهُ بِالنِّسَاءِ فَأَمَرَ بِهِ فَنُفِيَ إِلَى النَّقِيعِ. فَقيل: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا تَقْتُلُهُ؟ فَقَالَ: «إِنِّي نُهِيتُ عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

Hadith in Urdu

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ایک مخنث (ہجڑا) لایا گیا جس نے اپنے ہاتھوں اور پاؤں پر مہندی لگا رکھی تھی ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ اس کا کیا معاملہ ہے ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا ، وہ عورتوں سے مشابہت کرتا ہے ، آپ نے اس کے متعلق حکم فرمایا تو اسے نقیع کی طرف جلا وطن کر دیا گیا ، آپ سے عرض کیا گیا ، اللہ کے رسول ! کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں ؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ مجھے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے ۔‘‘ رواہ ابوداؤد ۔

Hadith in English

.

Previous

No.4481 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status ضعیف
  • Kitab کتاب اللباس
  • Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (4928) * قال الدارقطنی :’’ ابو ھاشم و ابو یسار : مجھولان ولا یثبت الحدیث ‘‘ وقال الذھبی :’’ اسناد مظلم لمتن منکر ۔‘‘