4478 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 4478
Hadith in Arabic
عَن ثابتٍ قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ عَنْ خِضَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: لَوْ شِئْتَ أَنْ أَعُدَّ شَمَطَاتٍ كُنَّ فِي رَأْسِهِ فَعَلْتُ قَالَ: وَلَمْ يَخْتَضِبْ زَادَ فِي رِوَايَةٍ: وَقَدِ اخْتَضَبَ أَبُو بَكْرٍ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ وَاخْتَضَبَ عُمَرُ بِالْحِنَّاءِ بحتا
Hadith in Urdu
ثابت ؒ بیان کرتے ہیں ، انس ؓ سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خضاب کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا : اگر میں چاہتا کہ آپ کے سر کے سفید بال شمار کروں تو میں کر سکتا تھا ، اور انہوں نے بیان کیا ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خضاب نہیں لگایا ۔ ایک دوسری روایت میں اضافہ نقل کیا : ابوبکر ؓ نے مہندی اور وسمہ کے ساتھ خضاب کیا جبکہ عمر ؓ نے صرف مہندی سے خضاب کیا ۔ متفق علیہ ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab کتاب اللباس
- Takhreej متفق علیہ ، رواہ البخاری (5895) و مسلم (103 / 2341)، (6076) ۔