4343 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 4343

Hadith in Arabic

وَعَن معاذِ بن أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَكَلَ طَعَامًا ثُمَّ قَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَطْعَمَنِي هَذَا الطَّعَامَ وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَزَادَ أَبُو دَاوُدَ: وَمَنْ لَبِسَ ثَوْبًا فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ

Hadith in Urdu

معاذ بن انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص کھانا کھا کر یہ دعا پڑھتا ہے :’’ ہر قسم کی حمد اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور میرے تصرف و قوت کے بغیر اسے مجھے عطا فرمایا ۔‘‘ اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں ۔‘‘ اور ابوداؤد نے یہ اضافہ نقل کیا ہے :’’ جو شخص لباس پہن کر یہ دعا پڑھتا ہے :’’ ہر قسم کی حمد اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے یہ پہنایا اور میرے تصرف و قوت کے بغیر اسے مجھے عطا فرمایا ۔‘‘ تو اس شخص کے سابقہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔

Hadith in English

.

Previous

No.4343 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab کتاب اللباس
  • Takhreej حسن ، رواہ الترمذی (3458 وقال : حسن غریب) و ابوداؤد (4023) ۔