4186 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 4186
Hadith in Arabic
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَرِّ الظَّهْرَانِ نَجْنِي الْكَبَاثَ فَقَالَ: «عَلَيْكُم بالأسْوَدِ مِنْهُ فإِنَّه أَطْيَبُ» فَقِيلَ: أَكُنْتَ تَرْعَى الْغَنَمَ؟ قَالَ: «نَعَمْ وهلْ منْ نبيٍّ إِلاَّ رعاها؟»
Hadith in Urdu
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، ہم (مکہ کے قریب) مرالظہران کے مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے ، ہم پیلو چن رہے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ان میں سے سیاہ رنگ کی چنو کیونکہ وہ زیادہ اچھی ہیں ۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا ، کیا آپ بکریاں چرایا کرتے تھے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ہاں ، اور ہر نبی نے بکریاں چرائی ہیں ۔‘‘ متفق علیہ ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab کتاب الاطعمۃ
- Takhreej متفق علیہ ، رواہ البخاری (5443) و مسلم (163 / 2050)، (5349) ۔