417 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 417

Hadith in Arabic

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جده قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُهُ عَنِ الْوُضُوءِ فَأَرَاهُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ: «هَكَذَا الْوُضُوءُ فَمَنْ زَادَ عَلَى هَذَا فَقَدْ أَسَاءَ وَتَعَدَّى وَظَلَمَ» . رَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ مَعْنَاهُ

Hadith in Urdu

عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے آپ سے وضو کے متعلق دریافت کیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تین تین مرتبہ اعضائے وضو دھو کر اسے دکھائے ، پھر فرمایا :’’ اس طرح (مکمل) وضو ہے ، پس جس نے اس سے زیادہ مرتبہ کیا اس نے برا کیا ، حد سے تجاوز کیا اور ظلم کیا ۔‘‘ نسائی ، ابن ماجہ جبکہ ابوداؤد نے اسی معنی میں روایت کیا ہے ۔ ، رواہ النسائی وابن ماجہ و وابوداؤد و ابن خزیمہ ۔

Hadith in English

.

Previous

No.417 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab كتاب الطَّهَارَة
  • Takhreej اسنادہ حسن ، رواہ النسائی (1 / 88 ح 140) و ابن ماجہ (422) و ابوداؤد (135) [و ابن خزیمۃ : 174] ۔