4048 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 4048
Hadith in Arabic
وَعَن أُميمةَ بنت رقيقَة قَالَتْ: بَايَعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ فَقَالَ لَنَا: «فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ» قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَرْحَمُ بِنَا مِنَّا بِأَنْفُسِنَا قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ بَايِعْنَا تَعْنِي صَافِحْنَا قَالَ: «إِنَّمَا قَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ كَقَوْلِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَمَالِكٌ فِي الْمُوَطَّأ
Hadith in Urdu
امیمہ بنت رُقیقہ ؓ بیان کرتی ہیں ، میں نے خواتین کی جماعت کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فرمایا :’’ (میں نے ان امور میں تمہاری بیعت لی) جن کی تم استطاعت اور طاقت رکھتی ہو ۔‘‘ میں نے عرض کیا ، اللہ اور اس کے رسول ہم پر ہماری جانوں سے بھی زیادہ مہربان ہیں ، میں نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! ہم سے بیعت لیں یعنی ہم سے مصافحہ کریں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ سو عورتوں کے لیے میری بات وہی ہے جو ایک عورت کے لیے ہے ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و النسائی و ابن ماجہ و مالک ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الْجِهَاد
- Takhreej اسنادہ صحیح ، رواہ [الترمذی (1597 وقال : حسن صحیح) و النسائی (7 / 149 ح 4186) و ابن ماجہ (2874) و مالک (2 / 982 ح 1908)] ۔