4025 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 4025
Hadith in Arabic
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: دَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ بَعِيرٍ فَأَخَذَ وَبَرَةً مِنْ سَنَامِهِ ثُمَّ قَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّهُ لَيْسَ لِي مِنْ هَذَا الْفَيْءِ شَيْءٌ وَلَا هَذَا وَرَفَعَ إِصْبَعَهُ إِلَّا الْخُمُسَ وَالْخُمُسُ مَرْدُودٌ عَلَيْكُمْ فَأَدُّوا الْخِيَاطَ وَالْمِخْيَطَ» فَقَامَ رَجُلٌ فِي يَدِهِ كُبَّةٌ شَعَرٍ فَقَالَ: أَخَذْتُ هَذِهِ لِأُصْلِحَ بِهَا بَرْدَعَةً فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَّا مَا كانَ لي ولبني عبدِ المطلبِ فهوَ لكَ» . فَقَالَ: أمّا إِذا بَلَغَتْ مَا أَرَى فَلَا أَرَبَ لِي فِيهَا ونبَذَها. رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
Hadith in Urdu
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا : نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اونٹ کے قریب ہوئے تو آپ نے اس کی کوہان سے ایک بال پکڑا پھر فرمایا :’’ لوگو ! اس مالِ غنیمت سے میرے لیے کوئی چیز نہیں اور یہ (بال تک) بھی نہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلی اٹھائی البتہ خمس ، اور خمس بھی تمہیں ہی لوٹا دیا جائے گا ، تم دھاگہ اور سوئی تک جمع کرا دو ۔‘‘ چنانچہ ایک آدمی کھڑا ہوا تو اس کے ہاتھ میں بالوں کا ایک ٹکڑا سا تھا ، اس نے عرض کیا : میں نے اسے جھل کو صحیح کرنے کے لیے لیا تھا ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ وہ چیز جو میری اور بنو عبد المطلب کی ہے وہ تیرے لیے ہے ۔‘‘ اس آدمی نے کہا : اگر معاملہ اس قدر سنگین ہے تو مجھے اس کی کوئی ضرورت نہیں ، اور اس نے اسے پھینک دیا ۔ ، رواہ ابوداؤد ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الْجِهَاد
- Takhreej اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد (2694) ۔