3852 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 3852
Hadith in Arabic
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَبْوَابَ الْجَنَّةِ تَحْتَ ظِلَالِ السُّيُوفِ» فَقَامَ رَجُلٌ رَثُّ الْهَيْئَةِ فَقَالَ: يَا أَبَا مُوسَى أَنْتَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ هَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ فَرَجَعَ إِلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ: أَقْرَأُ عَلَيْكُمُ السَّلَامَ ثُمَّ كَسَرَ جَفْنَ سَيْفِهِ فَأَلْقَاهُ ثُمَّ مَشَى بِسَيْفِهِ إِلَى الْعَدُوِّ فَضَرَبَ بِهِ حَتَّى قُتِلَ. رَوَاهُ مُسلم
Hadith in Urdu
ابوموسی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جنت کے دروازے تلواروں کے سائے تلے ہیں ۔‘‘ (یہ سن کر) ایک فقیر الحال شخص کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا : ابوموسیٰ ! کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے ؟ انہوں نے کہا : ہاں ، وہ شخص اپنے ساتھیوں کی طرف پلٹا اور کہا : میرا تمہیں سلام پہنچے ، پھر اس نے اپنی تلوار کی نیام توڑ کر پھینک دی اور اپنی تلوار لے کر دشمن کی طرف بڑھا ، اور وہ اس کے ساتھ قتال کرتے کرتے شہید ہو گیا ۔ رواہ مسلم (۱۴۶ / ۱۹۰۲) ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الْجِهَاد
- Takhreej رواہ مسلم (146 / 1902)، (4916) ۔