3846 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 3846
Hadith in Arabic
وَعَنْ مُعَاذٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْغَزْوُ غَزْوَانِ فَأَمَّا مَنِ ابْتَغَى وَجْهَ اللَّهِ وَأَطَاعَ الْإِمَامَ وَأَنْفَقَ الْكَرِيمَةَ وَيَاسَرَ الشَّرِيكَ واجتنبَ الْفساد فَإِن نَومه ونهبه أَجْرٌ كُلُّهُ. وَأَمَّا مَنْ غَزَا فَخْرًا وَرِيَاءً وَسُمْعَةً وَعَصَى الْإِمَامَ وَأَفْسَدَ فِي الْأَرْضِ فَإِنَّهُ لَمْ يَرْجِعْ بِالْكَفَافِ» . رَوَاهُ مَالِكٌ وَأَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيّ
Hadith in Urdu
معاذ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ جہاد دو قسم کا ہے ، رہا وہ شخص جس نے اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے جہاد کیا ، امام و امیر کی اطاعت کی ، انتہائی قیمتی مال خرچ کیا ، اپنے ساتھی کو آسانی و سہولت فراہم کی اور فساد سے اجتناب کیا تو ایسے شخص کا سونا اور جاگنا سب باعث اجر ہے ، دوسرا وہ شخص جس نے فخر و ریا نیز شہرت کی خاطر جہاد کیا ، امام و امیر کی نافرمانی کی اور زمین میں فساد پیدا کیا تو وہ ثواب کے ساتھ واپس نہیں آتا ۔‘‘ ، رواہ مالک و ابوداؤد و النسائی ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الْجِهَاد
- Takhreej صحیح ، رواہ مالک (2 / 466 ح 1030 وھو موقوف / حسن) و ابوداؤد (2515 و سندہ صحیح) و النسائی (6 / 49 ۔ 50 ح 3190 ۔ 4200) ۔