3834 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 3834

Hadith in Arabic

وَعَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لِلشَّهِيدِ عِنْدَ اللَّهِ سِتُّ خِصَالٍ: يُغْفَرُ لَهُ فِي أوَّلِ دفعةٍ وَيَرَى مَقْعَدَهُ مِنَ الْجَنَّةِ وَيُجَارُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَيَأْمَنُ مِنَ الْفَزَعِ الْأَكْبَرِ وَيُوضَعُ عَلَى رَأْسِهِ تَاجُ الْوَقَارِ الْيَاقُوتَةُ مِنْهَا خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ويزوَّجُ ثنتينِ وَسَبْعِينَ زَوْجَةً مِنَ الْحُورِ الْعِينِ وَيُشَفَّعُ فِي سَبْعِينَ مِنْ أَقْرِبَائِهِ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ

Hadith in Urdu

مقدام بن معدیکرب ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ شہید کے لیے اللہ کے ہاں چھ انعامات ہیں : اسے پہلے قطرہ خون گرنے پر بخش دیا جاتا ہے ، اس کا جنت میں ٹھکانا اسے دکھا دیا جاتا ہے ، اسے عذاب قبر سے بچا لیا جاتا ہے ، وہ (قیامت کی) بڑی گھبراہٹ سے محفوظ رہے گا ، اس کے سر پر وقار کا تاج رکھ دیا جائے گا اس کا ایک یاقوت دنیا اور اس میں جو کچھ ہے اس سے بہتر ہے ، بہتر (۷۲) حوروں سے اس کی شادی کرائی جائے گی اور اس کے ستر رشتہ داروں کے بارے میں اس کی سفارش قبول کی جائے گی ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ ۔

Hadith in English

.

Previous

No.3834 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab كتاب الْجِهَاد
  • Takhreej حسن ، رواہ الترمذی (1663 وقال : صحیح غریب) و ابن ماجہ (2799) ۔