3828 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 3828

Hadith in Arabic

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَلِجُ النَّارَ مَنْ بَكَى مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ حَتَّى يَعُودَ اللَّبَنُ فِي الضَّرْعِ وَلَا يَجْتَمِعَ عَلَى عَبْدٍ غُبَارٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَدُخَانُ جَهَنَّمَ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَزَادَ النَّسَائِيُّ فِي أُخْرَى: «فِي مَنْخِرَيْ مُسْلِمٍ أَبَدًا» وَفِي أُخْرَى: «فِي جَوْفِ عَبْدٍ أَبَدًا وَلَا يَجْتَمِعُ الشُّحُّ وَالْإِيمَانُ فِي قَلْبِ عَبْدٍ أَبَدًا»

Hadith in Urdu

ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ جو شخص اللہ کے ڈر سے روئے وہ جہنم میں نہیں جائے گا حتی کہ دودھ تھن میں واپس چلا جائے ، کسی بندے پر اللہ کی راہ میں پڑنے والا غبار اور جہنم کا دھواں اکٹھے نہیں ہوں گے ۔‘‘ امام نسائی نے دوسری روایت میں یہ اضافہ نقل کیا ہے :’’ مسلمان کے نتھنے میں کبھی بھی جمع نہیں ہو سکتے ۔‘‘ اور انہی کی دوسری روایت میں ہے :’’ بندے کے پیٹ میں کبھی بھی جمع نہیں ہو سکتے ، اور بندے کے دل میں بخل اور ایمان کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے ۔‘‘ ، رواہ الترمذی و النسائی ۔

Hadith in English

.

Previous

No.3828 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab كتاب الْجِهَاد
  • Takhreej صحیح ، رواہ الترمذی (1633 وقال : حسن صحیح) و النسائی (6 / 14 ح 3115 و الروایۃ الثانیۃ 6 / 13 ح 3113) ۔