3750 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 3750

Hadith in Arabic

وَعَن مُعَاذٍ قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ فَلَمَّا سِرْتُ أَرْسَلَ فِي أَثَرِي فَرُدِدْتُ فَقَالَ: «أَتَدْرِي لِمَ بَعَثْتُ إِلَيْكَ؟ لَا تُصِيبَنَّ شَيْئًا بِغَيْرِ إِذْنِي فَإِنَّهُ غُلُولٌ وَمَنْ يَغْلُلْ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لهَذَا دعوتك فَامْضِ لعملك» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

Hadith in Urdu

معاذ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے یمن کی طرف بھیجا ، جب میں چلا تو آپ نے میرے پیچھے قاصد بھیج کر مجھے واپس بلا لیا ، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا :’’ کیا تو جانتا ہے کہ میں نے تمہاری طرف (قاصد) کیوں بھیجا ؟ (اس لیے کہ تمہیں کوئی وصیت کروں) تم میری اجازت کے بغیر کوئی چیز نہ لینا ، کیونکہ (اگر تم لو گے تو) وہ خیانت ہو گی ، اور جو شخص خیانت کرے گا وہ اس خیانت کو روز قیامت لے کر حاضر ہو گا ۔ میں نے اسی لیے تمہیں واپس بلایا تھا ، اب تم اپنے کام کے لیے جاؤ ۔‘‘ رواہ الترمذی ۔

Hadith in English

.

Previous

No.3750 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status ضعیف
  • Kitab كتاب الْإِمَارَة وَالْقَضَاء
  • Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (1335 وقال : حسن غریب) * داود الاودی : ضعیف ۔