3737 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 3737
Hadith in Arabic
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا بَعَثَهُ إِلَى الْيَمين قَالَ: «كَيْفَ تَقْضِي إِذَا عَرَضَ لَكَ قَضَاءٌ؟» قَالَ: أَقْضِي بِكِتَابِ اللَّهِ قَالَ: «فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فِي كِتَابِ اللَّهِ؟» قَالَ: فَبِسُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «فَإِنْ لَمْ تَجِدْ فِي سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ؟» قَالَ: أَجْتَهِدُ رَأْيِي وَلَا آلُو قَالَ: فَضَرَبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى صَدْرِهِ وَقَالَ: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي وَفَّقَ رَسُولَ رَسُولِ اللَّهِ لِمَا يَرْضَى بِهِ رَسُولُ اللَّهِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَأَبُو دَاوُد والدارمي
Hadith in Urdu
معاذ بن جبل ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب انہیں یمن بھیجا تو فرمایا :’’ جب کوئی مقدمہ تمہارے سامنے پیش آئے گا تو تم کیسے فیصلہ کرو گے ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا : میں اللہ کی کتاب کے مطابق فیصلہ کروں گا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اگر تم اللہ کی کتاب میں نہ پاؤ ؟‘‘ عرض کیا : پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کے مطابق ، فرمایا :’’ اگر تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت میں نہ پاؤ ؟‘‘ عرض کیا : میں اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا ، اور کوئی کسر نہیں اٹھا رکھوں گا ، وہ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (ازراہِ مسرت) میرے سینے پر ہاتھ مار کر فرمایا :’’ ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے جس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قاصد کو اس چیز کی توفیق عطا فرمائی جسے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پسند فرماتے ہیں ۔‘‘ رواہ الترمذی و ابوداؤد و الدارمی ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status ضعیف
- Kitab كتاب الْإِمَارَة وَالْقَضَاء
- Takhreej اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (1337 وقال : ولیس اسنادہ عندی بمتصل) و ابوداؤد (3593) و الدارمی (1 / 60 ح 170) * فیہ ناس من اصحاب معاذ : مجاھیل کلھم ولو کان فیھم ثقۃ لسماہ الحارث : المجھول ، ولہ شاھد موضوع و الحدیث ضعفہ البخاری ، و الدارقطنی و الترمذی وغیرھم و اخطا من صححہ ۔