3729 - مشکوۃالمصابیح

Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 3729

Hadith in Arabic

عَنْ أَبِي الشَّمَّاخِ الْأَزْدِيِّ عَنِ ابْنِ عَمٍّ لَهُ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ أَتَى مُعَاوِيَةَ فَدَخَلَ عَلَيْهِ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ النَّاسِ شَيْئًا ثُمَّ أَغْلَقَ بَابَهُ دُونَ الْمُسْلِمِينَ أَوِ الْمَظْلُومِ أَوْ ذِي الْحَاجَةِ أَغْلَقَ اللَّهُ دُونَهُ أَبْوَابَ رَحْمَتِهِ عِنْدَ حَاجَتِهِ وَفَقْرِهِ أَفْقَرَ مَا يَكُونُ إليهِ»

Hadith in Urdu

ابوشماخ ازدی اپنے چچا زاد سے ، جو کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابی ہیں ، روایت کرتے ہیں کہ وہ معاویہ ؓ کے پاس آئے اور ان کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا : میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جسے لوگوں کے کسی معاملے کی ذمہ داری سونپی جائے ، پھر وہ مسلمانوں یا مظلوموں یا حاجت مندوں کی ضرورتوں سے دروازے بند کر لے تو اللہ اس کی حاجت اور ضرورت کے وقت ، جبکہ وہ انتہائی ضرورت مند ہو ، اپنی رحمت کے دروازے بند کر لیتا ہے ۔‘‘ ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔

Hadith in English

.

Previous

No.3729 to 5945

Next
  • Book Name Mishkat ul Masabeeh
  • Hadees Status صحیح
  • Kitab كتاب الْإِمَارَة وَالْقَضَاء
  • Takhreej حسن ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (7384 ، نسخۃ محققۃ : 6999) [و احمد (3 / 441 ، 480)] * ابو الشماخ : لم اجد من و ثقہ و باقی السند حسن و انظر مجمع الزوائد (5 / 23) و حسنہ المنذری فی الترغیب و الترھیب (3 / 178) ولہ شواھد عند ابی داود (2948) وغیرہ ۔