3651 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 3651
Hadith in Arabic
وَعَنْ دَيْلَمٍ الْحِمْيَرِيِّ قَالَ: قُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا بِأَرْضٍ بَارِدَةٍ وَنُعَالِجُ فِيهَا عَمَلًا شَدِيدًا وَإِنَّا نَتَّخِذُ شَرَابًا مِنْ هَذَا الْقَمْحِ نَتَقَوَّى بِهِ عَلَى أَعْمَالِنَا وَعَلَى بَرْدِ بِلَادِنَا قَالَ: «هَلْ يُسْكِرُ؟» قُلْتُ: نَعَمْ قَالَ: «فَاجْتَنِبُوهُ» قُلْتُ: إِنَّ النَّاسَ غَيْرُ تَارِكِيهِ قَالَ: «إِنْ لَمْ يَتْرُكُوهُ فقاتلوهم» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُد
Hadith in Urdu
دیلم حمیری ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! ہم سرد علاقے میں رہتے ہیں اور وہاں مشقت والا کام کرتے ہیں ، ہم اس گندم سے شراب تیار کرتے ہیں جس کے ذریعے ہم اپنے کام اور اپنے علاقے کی سردی کے مقابلے میں قوت حاصل کرتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ کیا وہ نشہ آور ہے ؟‘‘ میں نے عرض کیا : جی ہاں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اس سے اجتناب کرو ۔‘‘ میں نے عرض کیا : لوگ اسے ترک کرنے والے نہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اگر وہ اسے نہ چھوڑیں تو ان سے لڑائی کرو ۔‘‘ ، رواہ ابوداؤد ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الْحُدُود
- Takhreej حسن ، رواہ ابوداؤد (3683) ۔