3515 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 3515
Hadith in Arabic
وَعَن سهل بنِ سعد: أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ فِي جُحْرٍ فِي بَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِدْرًى يَحُكُّ بِهِ رَأْسَهُ فَقَالَ: «لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تنظُرُني لطَعَنْتُ بهِ فِي عَيْنَيْكَ إِنَّمَا جُعِلَ الِاسْتِئْذَانُ مِنْ أَجْلِ الْبَصَرِ»
Hadith in Urdu
سہل بن سعد ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دروازے کے سوراخ میں سے جھانکا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لکڑی یا لوہے کی کنگھی نما کوئی چیز تھی جس سے آپ اپنا سر کھجلاتے تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اگر مجھے پتہ ہوتا کہ تم مجھے دیکھ رہے ہو تو میں اسے تمہاری دونوں آنکھوں میں چبھو دیتا ، دیکھنے ہی کی وجہ سے تو اجازت لینا مقرر کیا گیا ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab کتاب القصاص
- Takhreej متفق علیہ ، رواہ البخاری (6901) و مسلم (40 / 2156)، (5638) ۔