3431 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 3431
Hadith in Arabic
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى شَيْخًا يُهَادَى بَيْنَ ابْنَيْهِ فَقَالَ: «مَا بَالُ هَذَا؟» قَالُوا: نَذَرَ أَنْ يَمْشِيَ إِلَى بَيت الله قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى عَنْ تَعْذِيبِ هَذَا نَفسه لَغَنِيّ» . وَأمره أَن يركب
Hadith in Urdu
انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک عمر رسیدہ شخص کو دیکھا کہ اسے اپنے دو بیٹوں کے سہارے چلایا جا رہا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اس کو کیا ہوا ؟‘‘ انہوں نے بتایا کہ اس نے پیدل چل کر بیت اللہ جانے کی نذر مانی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ اللہ تعالیٰ اس سے بے نیاز ہے کہ یہ اپنی جان کو مشقت میں ڈالے ۔‘‘ اور آپ نے اسے سوار ہونے کا حکم فرمایا ۔ متفق علیہ ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الْعتْق
- Takhreej متفق علیہ ، رواہ البخاری (1865) و مسلم (9 / 1642)، (4247) ۔