3346 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 3346
Hadith in Arabic
وَعَن عبد الله بن عَمْرو جَاءَهُ قَهْرَمَانٌ لَهُ فَقَالَ لَهُ: أَعْطَيْتَ الرَّقِيقَ قُوتَهُمْ؟ قَالَ: لَا قَالَ: فَانْطَلِقْ فَأَعْطِهِمْ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «كَفَى بِالرَّجُلِ إِثْمًا أَنْ يَحْبِسَ عَمَّنْ يَمْلِكُ قُوتَهُ» . وَفِي رِوَايَةٍ: «كَفَى بِالْمَرْءِ إِثْمًا أَنْ يُضَيِّعَ مَنْ يَقُوتُ» . رَوَاهُ مُسلم
Hadith in Urdu
عبداللہ بن عمرو ؓ سے منقول ہے کہ ان کا منشی ان کے پاس آیا تو انہوں نے اسے فرمایا : کیا تم نے غلاموں کو ان کے کھانے کا سامان دے دیا ہے ؟ اس نے کہا : نہیں ، انہوں نے فرمایا : جاؤ اور انہیں (کھانے کا سامان) دو ، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ بندے کے لیے یہی گناہ کافی ہے کہ وہ اپنے مملوک کے کھانے کا سامان روک لے ۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے :’’ آدمی کے لیے یہی گناہ کافی ہے کہ جن کی خوراک اس کے ذمے ہے وہ اس کی روزی ضائع کر دے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب النِّكَاح
- Takhreej رواہ مسلم (م4 / 996)، (2312) ۔