3311 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 3311
Hadith in Arabic
وَعَنْهُ أَنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إنَّ امْرَأَتي ولدَتْ غُلَاما أسودَ وَإِنِّي نكرته فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هَلْ لَكَ مِنْ إِبِلٍ؟» قَالَ: نَعَمْ قَالَ: «فَمَا أَلْوَانُهَا؟» قَالَ: حُمْرٌ قَالَ: «هَلْ فِيهَا مِنْ أَوْرَقَ؟» قَالَ: إِنَّ فِيهَا لَوُرْقًا قَالَ: «فَأَنَّى تُرَى ذَلِكَ جَاءَهَا؟» قَالَ: عِرْقٌ نَزَعَهَا. قَالَ: «فَلَعَلَّ هَذَا عِرْقٌ نَزَعَهُ» وَلَمْ يُرَخِّصْ لَهُ فِي الِانْتِفَاءِ مِنْهُ
Hadith in Urdu
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا : میری بیوی نے ایک سیاہ بچے کو جنم دیا ہے ، میں نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ کیا تیرے پاس کچھ اونٹ ہیں ؟‘‘ اس نے عرض کیا : ہاں ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ان کے رنگ کیسے ہیں ؟‘‘ اس نے عرض کیا : سرخ ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ کیا اِن میں کوئی خاکی رنگ کا بھی ہے ؟‘‘ اس نے عرض کیا : ان میں خاکی رنگ کا بھی ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ تمہارے خیال میں یہ کہاں سے آ گیا ؟‘‘ اس نے عرض کیا : (پرانی) رگ اسے لے آئی ہو گی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :’’ ممکن ہے یہ بھی رگ ہو جو اسے لے آئی ہو ۔‘‘ اور آپ نے اسے اس بچے سے انکار کی اجازت نہیں دی ۔ متفق علیہ ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب النِّكَاح
- Takhreej متفق علیہ ، رواہ البخاری (7314) و مسلم (1500)، (3766) ۔