296 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 296
Hadith in Arabic
وَعَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ قَالَ: عَدَّهُنَّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي يَدِي أَوْ فِي يَدِهِ قَالَ: «التَّسْبِيحُ نِصْفُ الْمِيزَانِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ يَمْلَؤُهُ وَالتَّكْبِيرُ يَمْلَأُ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ وَالصَّوْمُ نِصْفُ الصَّبْرِ وَالطُّهُورُ نِصْفُ الْإِيمَانِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ
Hadith in Urdu
بنوسلیم کے ایک آدمی سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں میرے ہاتھ پر یا اپنے ہاتھ پر شمار کیا ، فرمایا :’’ سبحان اللہ کہنا نصف میزان ہے ، اور الحمدللہ کہنا اسے بھر دیتا ہے ، اور اللہ اکبر زمین و آسمان کے درمیان کو بھر دیتا ہے ، روزہ نصف صبر ہے جبکہ طہارت نصف ایمان ہے ۔‘‘ ترمذی اور امام ترمذی نے اس حدیث کو حسن کہا ہے ۔ ، رواہ الترمذی (۳۵۱۹) و ابن حبان (۴ /۱۱۷) ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الطَّهَارَة
- Takhreej حسن ، رواہ الترمذی (3519) * جری بن کلیب : حسن الحدیث ، قثقہ العجلی المعتدل و ابن حبان (4 / 117) و الترمذی (وغیرھم و تکلم فیہ ابو حاتم الرازی وقال ابن المدینی :’’ مجھول ‘‘ و توثیقہ ھو الراجح ۔