2650 - مشکوۃالمصابیح
Mishkat ul Masabeeh - Hadees No: 2650
Hadith in Arabic
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى مِنًى فَأَتَى الْجَمْرَةَ فَرَمَاهَا ثُمَّ أَتَى مَنْزِلَهُ بِمِنًى وَنَحَرَ نُسُكَهُ ثُمَّ دَعَا بِالْحَلَّاقِ وَنَاوَلَ الْحَالِقَ شِقَّهُ الْأَيْمَنَ ثُمَّ دَعَا أَبَا طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيَّ فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ ثُمَّ نَاوَلَ الشِّقَّ الْأَيْسَرَ فَقَالَ «احْلِقْ» فَحَلَقَهُ فَأعْطَاهُ طَلْحَةَ فَقَالَ: «اقْسِمْهُ بَيْنَ النَّاسِ»
Hadith in Urdu
انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منیٰ تشریف لائے تو جمرہ پر آئے اور اسے کنکریاں ماریں ، پھر منیٰ میں اپنی رہائش گاہ پر آئے اور قربانی کی پھر آپ نے حجام کو منگایا اور آپ نے اپنے سر کی دائیں طرف حجام کی طرف کی تو اس نے اسے مونڈ دیا پھر آپ نے ابوطلحہ انصاری ؓ کو بلایا اور وہ بال انہیں دے دیے ، پھر آپ نے بائیں جانب اس کی طرف کی اور فرمایا :’’ مونڈ دو ۔‘‘ تو اس نے اسے مونڈ دیا تو آپ نے وہ بال بھی ابوطلحہ کو دے دیے اور فرمایا :’’ انہیں لوگوں میں تقسیم کر دو ۔‘‘ متفق علیہ ۔
Hadith in English
.
- Book Name Mishkat ul Masabeeh
- Hadees Status صحیح
- Kitab كتاب الْمَنَاسِك
- Takhreej متفق علیہ ، رواہ البخاری (171) و مسلم (323 / 1305)، (3152) ۔